Wednesday, 05 February 2025, 07:13:01 pm
 
ڈاکٹر مصدق ملک کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب
February 05, 2025

File Photo

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کشمیر میں جو حسن دکھتا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں دکھائی دیتا اور اگر زمین پر کوئی جنت ہوتی تو کشمیر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس جنت کو جہنم بنا دیا اور کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کو 70 سال سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف آج ہم سب ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم آج سرحد پر کھڑے ہو کر یہی پیغام دے رہے ہیں۔ کشمیر میں نوجوانوں کو بھارت قتل کر رہا ہے بچیوں کے سروں سے دوپٹے کھینچ رہا ہے ، گھناونے جرائم شائننگ انڈیا کے چہرے کی کالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اقوام متحدہ کی کراردادوں کے ساتھ کھڑے ہیںاور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔