Saturday, 27 July 2024, 05:08:17 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی حصوں میں شدید سرد رہے گا
March 05, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی حصوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم بلوچستان کے شمال مغربی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈلاہور گیارہکراچی سولہپشاور آٹھکوئٹہ تینگلگت چار مری منفی ایک اور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر لیہہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک اور شدید سرد جبکہ جموں میں سرد اور خشک رہے گا۔۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور بارہ مولہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جموںنو LEH منفی نو پلوامہ اننت ناگ اور شوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔