Friday, 22 November 2024, 12:39:55 pm
 
صدر کا دوست ممالک کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور
June 07, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ ازبکستان ،کیوبا، ویت نام، بلغاریہ اور ارجنٹائن کے ریذیڈنٹ نامزد سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔

انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ باہمی فائدے کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے کی غرض سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطحوں پر روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے پاکستان میں ازبکستان کے نامزد سفیر Oybek Uzmanov پاکستان میں کیوبا کے نامزد سفیر Javier Caro Gonzalez ، پاکستان میں ویت نام کے نامزد سفیر Nguyen Tien Phong، پاکستان میں بلغاریہ کے نامزد سفیر Irena Genadieva اور پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر Loepoldo Francisco نے ایک تقریب میں صدر کو اسناد سفارت پیش کیں۔

صدر نے نئے منتخب سفیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔