بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے مختلف کارروائیوں میں فوجی افسران اور جوانوں کی غیرمعمولی شجاعت اور قوم کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں عسکری اعزازات دیے ہیں۔
اس حوالے سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی۔
آرمی چیف نے شہداء اور جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی عزت و احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردی سے لاحق متعدد خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے سرغنوں کے خاتمے کے لئے فوجی جوانوں کی دلیری اور انتھک کوششوں کی تعریف کی۔