وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے انصاف کویقینی بنانے اور سیکورٹی بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کااظہارکیا ہے ۔
وہ کراچی کے واقعہ کے بعد جس میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی ہوگئے تھے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر چین کے سفیر JIANG ZAIDONG سے گفتگو کررہے تھے ۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت چینی شہریوں اور سی پیک سے متعلق اثاثوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ محفوظ اورمستحکم ماحول کیلئے خصوصاً جہاں چینی باشندے رہائش پذیر ہیں یاکام کررہے ہیں وہاں مزید حفاظتی قواعد کا نفاذ کیاجارہا ہے ۔
چینی سفیر JIANG ZAIDONG سے ملاقات میں وزیرداخلہ نے یکجہتی اور سفارتی دوستی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کااظہارکیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کراچی واقعے پر فوری ردعمل ظاہر کرنے اور ملک میں چینی باشندوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کوسراہا ۔