Thursday, 02 January 2025, 08:59:52 pm
 
حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
November 07, 2024

خزانے اور ریونیو کے وزیرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے تاکہ گزشتہ چودہ ماہ کے دوران حاصل کردہ بڑے پیمانے پراقتصادی

استحکام کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جاسکے۔

وہ پاکستان میں جاپان کے سابق سفیرMitsuhira Wada سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان خصوصاً علاقائی اور عالمی امور پردیرینہ دوطرفہ تعاون اور مشترکہ اقدار اور نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت ،ثقافت، تعلیم او ر عوامی روابط میں بڑھتے ہوئے تبادلے کے ذریعے اپنے تعلقات مضبو ط کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔