Thursday, 02 January 2025, 09:08:50 pm
 
جنوبی وزیرستان میں 5 خوارج ہلاک، 4 فوجی شہید
November 07, 2024

سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں پانچ خوارجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔

شہداء میں ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک کے لانس نائیک گلاب زمان اور لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔

علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خارجیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔