قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات میں کیا ۔
قائم مقام صدر نے کہاکہ دونوں ممالک میں اقتصادی وتجارتی تعلقات میں اضافے کے وسیع مواقع ہیں ۔
انہوں نے قطری کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
بطور کاروبار دوست ملک پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے قطر کے سفیر نے کہا مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کیلئے قطر کے وزیر سرمایہ کاری جلد پاکستان کا دورہ کریںگے۔