Thursday, 02 January 2025, 08:52:04 pm
 
پاکستان نیپال کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بڑی قدر کرتاہے، وزیراعظم
November 07, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیاکے عوام کے امن و خوشحالی کے لئے علاقائی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

انہوں نے یہ بات نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیرتیاس ادھیکاری سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بڑی قدر کرتاہے۔

رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میںباہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان اور نیپال کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط بنانے میںتپاس ادھیکاری کی کوششوں اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط کے فروغ اور ثقافتی وفود کے تبادلے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

تیاس ادھیکاری نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کو سراہا اور پاکستان میں اپنی تعیناتی کی مدت کے دوران تعاون پرشکریہ اداکیا۔