Wednesday, 15 January 2025, 03:35:07 pm
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک رہے گا
January 08, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے وقت شدید سرد رہے گا۔

شمال مشرقی پنجاب ، جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کے وقت دھندچھائی رہیگی۔

کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہاراوربالائی پنجاب میں صبح کے وقت بعض مقامات پرکُہرپڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ لاہور آٹھکراچی نوپشاور چارکوئٹہ منفی تین گلگت صفرمری ایکاورمظفرآباد دو ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاںاور بارہ مولہ میں موسم خشک اورشدیدسردرہنے کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم سرد اورخشک رہے

گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اوربارہ مولہ میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ، Leh منفی پندرہ جبکہ پلوامہ اورشوپیاں میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ۔