Wednesday, 15 January 2025, 03:24:15 pm
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ز یادہ تر سرد اور خشک رہے گا
January 15, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ز یادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح اوررات کے وقت شدید دھند چھائی رہیگی۔

شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد،پشاوراورمظفرآباد دوڈگری سینٹی گریڈ لاہور ساتکراچی چودہکوئٹہ منفی ایکگلگت منفی دواورمری ایک ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلوداور موسم شدیدسردرہیگاجبکہ جموں میں مطلع جزوی

طورپرابرآلوداورموسم سردرہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ،پلوامہ اورشوپیاں میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات ،Lehمنفی بارہ جبکہ اننت ناگ اوربارہ مولہ میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔