Friday, 10 January 2025, 07:04:40 am
 
وزیرتعلیم کا لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اسلامی ممالک میں تعاون پر زور
January 09, 2025

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے لڑکیوں کے تعلیم کی فروغ کیلئے اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بالخصوص مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر اظہارخیال کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سینتالیس ممالک سے ایک سو پچاس کے قریب مندوبین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی وزرائے تعلیم کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔