پاکستان اور آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آذربائیجان کے اقتصادی امور کے وزیر MIKAYIL JABBAROV اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران ہوا۔
شہبازشریف نے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل کی تلاش، معدنیات،کان کنی، قابل تجدید توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم دوارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کا خیرمقدم کیا۔