Tuesday, 08 October 2024, 08:57:20 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا
September 11, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباداورلاہور ستائیس ڈگری سینٹی گریڈکراچی اورپشاور اٹھائیسکوئٹہ اٹھارہگلگت چودہمری سترہ اور مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر،جموں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہLeh ، پلوامہ ، اننت ناگ اورشوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اورشوپیاں میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، Leh دس،پلوامہ اوربارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔