Wednesday, 05 February 2025, 03:40:05 pm
 
وزیر خزانہ کاسازگار پالیسی لائحہ عمل کی تشکیل کی ضرورت پر زور
January 12, 2025

فائل فوٹو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمائے کی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے سازگار پالیسی لائحہ عمل کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت سے ملاقات میں کیا جن میں چینی چیئرمین JIN YONGSHENG اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید شامل تھے۔

اُنہوں نے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کو رجسٹر کرنے کے سروس لانگ مارچ کے ارادے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ پاکستان نہ صرف اس رجسٹریشن بلکہ سرمائے کی عالمی منڈیوں میں رجسٹریشن کی خواہشمند دیگر کمپنیوں کی بھی حمایت کرے گا۔