Saturday, 21 December 2024, 06:00:31 pm
 
جنوبی کوریاکی پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی
August 12, 2024

جنوبی کوریا نے پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا مقصد ملک کے ہونہار نوجوانوں سے استفادہ کرنا ہے۔

پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیرپارکKIJUN نے ریڈیوپاکستان کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے تجارت کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا کیونکہ گزشتہ سال کا ایک ارب بیس کرور ڈالر کا تجارتی حجم انتہائی کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری کی طرز پر مختلف شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے جیسے مختلف شعبوں میں بھی پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اسی طرز پر تعاون بڑھایاجاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی دلی خواہش کااظہارکیا ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریا پاکستان کے گندھارا ورثے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔

انہوں نے اکتوبر میں کوریا پاکستان گالا کے انعقاد کے منصوبے کا بھی اعلان کیا جو اسلام آباد میں ہوگا ۔