Wednesday, 22 January 2025, 08:08:19 am
 
سالک حسین کا عازمین حج کے انتخاب میں میرٹ یقینی بنانے کے حکومتی عزم کااظہار
January 21, 2025

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کے لئے معاونین کے انتخاب کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہارکیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ ڈاکٹروں کو ان کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

حجاج کی بورڈنگ کی سہولت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مدینہ منورہ میں عازمین کے لئے کرایہ پر لی گئی عمارتیں مرکزیہ کے اندر واقع ہیں اور حجاج پانچ سے دس منٹ پیدل سفر کے

ساتھ وہاں پہنچ سکتے ہیں۔

اس دوران مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔