عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان سینتیس ماہ کیلئے سات ارب ڈالر کے توسیعی قرض پروگرام کیلئے سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔
یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد پاکستان میں اقتصادی استحکام کے حصول کی کوششوں اور جامع پائیدار ترقی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
مالیاتی تعاون کے اس نئے پروگرام میں مستحکم مالیاتی پالیسی ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع سرکاری اداروں کے نظم و نسق میں بہتری مسابقت کے فروغ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور سماجی بہبود کے
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں اصلاحات شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی مسلسل مضبوط مالی مدد پروگرام کیلئے اہم ہوگی تاکہ اس کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔