Monday, 14 September 2026, 05:01:51 am
 
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا
September 13, 2026

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے، جہاں بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے عوامی سہولیات اور معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں۔

اس اقدام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت ضلع شیرانی کے لیے مجموعی طور پر ایک سو سولہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں سے ایک سو پندرہ منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت ان منصوبوں کیلئے اڑسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

ایف سی بلوچستان نارتھ نے سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کی موثر نگرانی اور کامیاب تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔