Monday, 14 September 2026, 05:00:27 am
 
بلوچستان کے رہائشیوں نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کی بھرپور حمایت کردی
September 13, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے موثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور بنیادی سہولیات کی عوام کی دہلیز تک فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

بلوچ طالب علم اور صحافی امان اللہ بلوچ نے کہا کہ انتظامی معاملات کیلئے صرف کوئٹہ پر انحصار کرنے کے بجائے گوادر اور مکران کو ملا کر نیا صوبہ قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔