پاکستان کے بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کی ایک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں 825 پوائنٹس کے ساتھ بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 696 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بولنگ ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔
دریں اثناء ایک بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی بولنگ اور بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا پاکستان کی کامیابی ہے۔