رات راولپنڈی میں پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو79رنز سے ہرادیا۔
لاہورقلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوانیس رنزبنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف ایک سوچالیس رنزبناسکی۔ادھرپاکستان سپرلیگ کاپانچواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈاورپشاورزلمی کے درمیان آج راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔