Saturday, 19 April 2025, 03:47:18 pm
 
آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ،پاکستان نے چار طلائی،ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا
April 18, 2025

سکواش کے پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے میلبرن میں آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں چار طلائی اور چاندی کا ایک تمغہ جیت لیا ہے۔

اذان علی خان نے HENRY KROSS کو تین۔صفر سے ہرا کر بوائز انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ احمد علی ناز نے FREDDIE GOLDSMITH کو بوائز انڈر 11 کے فائنل میں

شکست دے دی ہے۔

گرلز انڈر17 کے فائنل میں مہوش علی نے EDEN ALMA POULAVA اور اس کی بہن کو جبکہ ماہ نور علی نے گرلز انڈر13میں RIYO KAWABATA کو شکست دینے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔