Saturday, 27 July 2024, 05:55:06 pm
وزیرمذہبی امور پاکستانی عازمین کیلئے حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے
May 15, 2024

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین پاکستانی عازمین حج کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے اطلاع دی ہے کہ وزیر مملکت کم از کم سات دن سعودی عرب میں قیام کریں گے، اس دوران وہ ڈائریکٹر جنرل حج سے مدینہ، مکہ اور مشعر (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔

چوہدری سالک حسین مدینہ منورہ بھی جائیں گے اور مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر سے بریفنگ لیں گے۔ وزیر کے دونوں شہروں میں پاکستانی حج مشن کے قائم کردہ ہوٹلوں اور کیٹرنگ کمپنیوں، کچن اور ہسپتالوں کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔