کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر کو اپنی قرار دادوں میں متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مودی حکومت کی جموں و کشمیر سے متعلق جار حانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری اور دنیا کی با اثر حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے تنازعے کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپناکردار ادا کریں۔