Wednesday, 23 October 2024, 05:59:11 am
 
حریت کانفرنس کا بھارت کی جانب سے بڑھتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
June 18, 2024

Filephoto

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زورد یا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سمیت ان کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔