Thursday, 03 April 2025, 07:51:22 am
 
اداکار محمد علی کی 19ویں برسی
March 19, 2025

معروف فلمی اداکار محمد علی کی19 ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی۔

وہ 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔محمد علی نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں بطور براڈ کاسٹر شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری ان کے سرپرست بنے۔انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962میں کیا۔محمد علی نے 94فلموں میں مرکزی اداکار اور ہیرو کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے فنی سفرمیں دس نگار ایوارڈ حاصل کئے۔محمد علی دوہزارچھ میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔