نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد آمد کے بعد پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے افغانستان کے اپنے دورے کو کامیاب اور مثبت قرار دیا جس کے دوران افغان اعلی حکام سے ملاقاتوں میں اہم فیصلے کئے گئے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔