قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب آج شام اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ہوگی۔
پنجاب 77 طلائی تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور خیبرپختونخوا چوبیس طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے جبکہ سندھ اور بلوچستان نے چودہ،چودہ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں اور گلگت بلتستان دو طلائی تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر نے ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔