محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ
بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباداور گلگت چھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور دس کراچی انیس پشاور سات کوئٹہ اور مظفرآباد تین
اورمری منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ ہمولہ، Leh اورجموں میںمیں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اورسردرہنے کاامکان ہے ۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اور شوپیاں میںمنفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو،Leh منفی تیرہ، اننت ناگ اور بارمولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔