Saturday, 27 July 2024, 11:34:55 am
دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی بین الاقوامی قوانین کی کھلا کھلم خلاف ورزی کررہے ہیں، حریت کانفرنس
February 22, 2024

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں ، گھرو ں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطی کی شدید مذمت کی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز ہندوتوا سے منسلک بیورو کریٹس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر مقبوضہ علاقے پر غیر جمہوری طریقے سے حکمرانی کر رہی ہیں اور اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو دبا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے سروں پر 10لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار مسلط کر رکھے ہیں جو علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔