Thursday, 31 October 2024, 01:07:05 am
 
ٹی ٹونٹی سیریز:پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا
March 22, 2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ اتوار کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ادھر افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔