خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ہلاک دہشتگردوں میں رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
آپریشن کے دوران گولہ بارود اور بھاری تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔
مارے گئے خارجی دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔