خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملک پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
مالی سال 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بیس فیصد اضافے سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔
توانائی کا شعبہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سرفہرست ہے اور اس عرصے میں اس شعبے میں اڑتالیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
مالیاتی شعبے میں پینتیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر اور تیل اور گیس کے شعبے میں سولہ کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔
چین سب سے بڑا شراکت دار رہا اوراس نے مالی سال دوہزار پچیس کے پہلے چھ ماہ کے دوران تریپن کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔
ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری میں اس عرصے کے دوران چودہ فیصد اضافہ ہوا اور وہ تیرہ کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ۔