آج ویلنگٹن میں پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے سیریز چار ۔ ایک سے جیت لی ہے۔