Monday, 31 March 2025, 04:52:46 pm
 
افغان سٹیزن کارڈہولڈرزکی واپسی کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے،محسن نقوی
March 28, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی میں صوبائی حکومتوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ نومبر 2023 سے جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو رضا کارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کیلئے اِس ماہ کی اکتیس تاریخ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر مملکت طلال چوہدری واپسی کے عمل میں پیدا ہونے والی مشکلات کے خاتمے کیلئے صوبوں کا دورہ کریں گے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ واپسی کے عمل میں غیر ملکیوں کے ساتھ اچھا برتائو کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔