Wednesday, 02 April 2025, 07:00:31 am
 
وزیراعظم کی عید کے پرمسرت موقع پر ملائیشیا کے برادرعوام کو مبارکباد
March 31, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج (پیر) ٹیلی فون پر ملائیشیا کے ہم منصب داتوسری انور ابراہیم اور ملائیشیا کے برادر عوام کو عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملائیشیا کے ساتھ باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم انورابراہیم نے ملائیشیا کی طرف سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے رواں سال مئی میں کوالالمپور کے دورہ کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا ذکر کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر مختصر بات چیت بھی کی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔