وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پوری دنیا کو اکٹھا ہوکر اجتماعی اقدامات کرنا ہوں گے۔