Thursday, 28 November 2024, 03:49:35 pm
 
پاکستان اورعالمی بینک کا سموگ کے مسئلے سے مل کر نمٹنے پر اتفاق
November 28, 2024

پاکستان اور عالمی بینک نے باہمی تعاون کے ذریعے سموگ کے مسئلے سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرNajy Benhassine کے درمیان آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہوا۔

اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عالمی بینک اور سی ڈی اے کی ایک مشترکہ ٹیم سموگ پر قابو پانے کیلئے منصوبہ تیار کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے ہوا کے معیار میں بہتری لانے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دارالحکومت میں انسداد سموگ کی مشینیں نصب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کچی آبادیوں اور دیہی علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات مہیا کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔