Tuesday, 01 April 2025, 12:06:37 am
 
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
March 29, 2025

شوال المکرم چودہ سو چھیالیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوںگے۔