Tuesday, 01 April 2025, 07:49:17 am
 
وزیراعظم کا عمان کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
March 29, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے آج سلطنت عمان کے سلطان HAITHAM  بن طارق سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے فریقین کے درمیان باہمی طورپر فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور ان سے کہا کہ وہ جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں۔

شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عمان کے سلطان اور برادر عوام کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

سلطان HAITHAM بن طارق نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔