پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام سے متعلق نظرشدہ تخمینوں پر مالیاتی قرارداد کی منظوری کیلئے اتفاق رائے کے حصول میں
کامیاب ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسی ویں اجلاس میں بیان دیتے ہوئے پاکستانی مشن کے فرسٹ سیکرٹری جبران خان درانی نے قرارداد کی حمایت پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، گروپ 77 اورچین کاشکریہ ادا کیا۔
قرارداد کے مطابق اسلام مخالف رجحان کی روک تھام کیلئے خصوصی ایلچی کا دفتر اگلے ماہ کی یکم تاریخ سے کام شروع کر دے گا۔