Tuesday, 01 April 2025, 07:07:05 am
 
پاکستان،تاجکستان کا دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار
March 29, 2025

File photo

 پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس امر کا اظہار آج وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر کو حال ہی میں کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال مئی کے آخر میں دوشنبہ میں منعقد ہونے والی ’’گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی اعلیٰ سطحی کانفرنس‘‘ میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر اور عوام کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔

اپنے تاثرات میں، تاجکستان کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور عید الفطر کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔