Wednesday, 23 October 2024, 05:59:13 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا
May 29, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ سہ پہر کے وقت کہیں کہیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔تاہم شام اور رات کے اوقات کے دوران گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مری بائیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اور پشاور اکتیس کراچی تیسکوئٹہ سولہگلگت انیساور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر LEHپلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں شام اور رات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEH سات پلوامہ اور اننت ناگ پندرہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔