پاکستان اور جبوتی نے تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یہ اتفاق رائے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے دورے پر موجود جبوتی کے پارلیمانی وفد کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔صدر نے کہا کہ پاکستان دونوں برادر ملکوں کے باہمی مفاد میں جبوتی کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ عمل تیز کرنے اور ایتھوپیا اور افریقہ کے دیگر ممالک کو جبوتی کی بندرگاہ کے ذریعے بھیجی جانے والی پاکستانی مصنوعات کو کلیئر کرنے میں جبوتی کی حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔صدر نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف جاری مظالم کو بھی اُجاگر کیا۔جبوتی کی پارلیمنٹ کے صدر نے کہا کہ گوادر اور جبوتی کی بندرگاہوں سے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔