Wednesday, 02 September 2026, 10:41:16 am
 

مزید خبریں

 
شزہ فاطمہ خواجہ کا آئی ٹی کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
September 01, 2026

 

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل جدت اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج ریاض میں اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل تبدیلی کے نظام میں قانون سازی کو بنیادی حیثیت دی ہے۔