پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا گورننس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ بن شرف الغامدی کے درمیان ریاض میں Leap 2026کانفرنس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات کے دوران ہوا۔
شزہ فاطمہ نے سعودی اتھارٹی کے صدر کو قومی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا گورننس کے ایجنڈے کے فروغ کیلئے پاکستان کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مضبوط ڈیٹا نظام تشکیل دینے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔