وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگتـبلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگتـبلتستان انجینئر امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگتـبلتستان سے متعلق امور، بالخصوص جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔