Friday, 04 September 2026, 01:33:28 pm
 
دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ
September 04, 2026

دنیا کے مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن میزبان ممالک کیلئے سکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترکیہ میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پچیس ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ترکیہ میں جنوری سے اگست کے دوران تقریبا پچانوے ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا، جن میں سب سے بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔

ترک حکام کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے پاس قانونی رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

افغان میڈیا نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تیرہ ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ترکیہ سے ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث ہزاروں افغان شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے باعث میزبان ممالک کو سکیورٹی کے اضافی خدشات کا سامنا ہے۔