Sunday, 06 September 2026, 03:36:58 pm
 
آزاد کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، پیرا ملٹری اہلکار شہید، ایک زخمی
September 05, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں باغ اور تراڑ کھل کے محور پر دو مقامات پر شرپسند گروہ کے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پیرا ملٹری اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ایک حملہ آور کو موقع پر ہلاک کر دیا۔

ہلاک حملہ آور کے قبضے سے دو دستی بم، ایک کلاشنکوف، گولہ بارود سمیت تین میگزین اور ایک خنجر برآمد کیا گیا۔